انشاءاللہ آئی ایس ایف ہمیشہ کی طرح ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔
آئی ایس ایف کے زیر اہتمام اہل غزہ سے اظہار یکجہتی اور سفیرکشمیر و فلسطین قائد عمران خان اور سیاسی اسیران کی رہائی کیلئے پنجاب بھر کے مختلف علاقوں میں ریلیز کا انعقاد۔ مرکزی صدر چوہدری ارسلان کی سربراہی میں پر احتجاجی ریلیاں منعقد کی گئیں۔ پنجاب بھی تیار ہے اور یہ نوجوان کپتان کی رہائی کیلئے پارٹی کی جانب سے لائحہ عمل کا انتظار کر رہے ہیں، انشاءاللہ آئی ایس ایف ہمیشہ کی طرح ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔
احتجاجی مظاہرے
عمران خان، بشری بی بی اور تمام سیاسی اسیران کی رہائی کیلئے آئی ایس ایف کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ چوہدری ارسلان کی ہدایت پرمشرف آفریدی اور اظہر خان غزنوی کی قیادت میں صوبے بھر میں مختلف مقامات پر آئی ایس ایف کے شاہینوں کا احتجاج۔ نوجوان ہر وقت تیار ہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے پارٹی کی جانب سے لائحہ عمل کا انتظار کر رہے ہیں، جونہی عمران خان کال دیں گے آئی ایس ایف ہمیشہ کی طرح صف اول کا کردار ادا کرے گی۔